ممبئی2اگست (سیاست ڈاٹ کام )ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں حالیہ دنوں میں حادثات میں اضافہ ہواہے اور ان حادثات میں لقمہ اجل بننے والوں کی اکثریت نوجوان کی ہے ،جوکہ کرتب بازی کرتے ہیں ،اس کے خلاف مہم کے دوران چار نوجوانوں کو تیز رفتار ٹرینوں میں کرتب بازی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔واضح رہے کہ دوروز قبل قریبی مضافات ممبرا کے دو نوجوان ممبئی میں تفریح کی غرض سے آئے اور واپسی میں جنوبی ممبئی کے سنڈھرسٹ ریلوے اسٹیشن پر دروازے پر کھڑے ایک کا توازننبگڑنے پر دوسرے کے ذریعہ سے پکڑنے کی کوشش میں دوسرا بھی ٹرین کے نیچے گیا اور دونوں نوجوان کی جائے حادثہ پر موت واقع ہوگئی۔ممبئی میں روزانہ اوسطا 10 افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیںجوکہ سال بھر میں3000سے تجاوز کرچکی ہے ۔