ممبئی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں اضافہ ،چاندی کی قیمت میں کمی

نئی دہلی۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا صرافہ اسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ دہلی صرافہ بازار میں سہ شنبہ کے روز سونے کی قیمت میں 32,350 روپئے فی 10 گرام پر 30 روپیوں کا اضافہ ہوگیا۔ یہ اضافہ زیورات بنانے والوں کی جانب سے سونے کی خریداری کے بڑھ جانے کے باعث ہوا۔ تاہم عالمی صرافہ بازار میں سونے کے داموں میں 1287.02 ڈالر فی اونس کمی کے ساتھ لین دین ہوتا رہا۔ ممبئی صرافہ بازار میں چاندی کے نرخوں میں 38410 فی کلوگرام پر 180 روپئے گھٹ گئے۔