ممبئی دہشت گرد حملہ کا ماسٹر مائینڈ ذکی الرحمن لکھوی ایک اور مقدمہ میں بری

اسلام آباد ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی عدالت نے 2008 ء ممبئی دہشت گرد حملہ مقدمہ کی ماسٹر مائینڈ ذکی الرحمن لکھوی کو ایک اور راحت فراہم کرتے ہوئے 2009 ء میں افغان شہری کے اغواء کے مقدمہ میں بری کردیا۔ 2008 ء ممبئی حملے مقدمہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 ڈسمبر 2014 ء کو انہیں حراست میں نہ رکھنے کا حکم دیا تھا، اس کے بعد پولیس نے افغان شہری کے مبینہ اغواء کے الزام میں لکھوی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ یہ مقدمہ 6 سال کے طویل عرصہ کے بعد درج کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ فریق ایک مرتبہ بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔