لاہور ۔ 12 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد فہیم انصاری جس پر لشکر طیبہ کا رکن ہونے کا الزام ہے اور جو 2008 ء کے ممبئی دہشت گرد حملوں سے پہلے جعلی شناخت پر پاکستان کا سفر کرچکا ہے ۔ آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ امیگریشن کے عہدیدار نے کہا کہ فہیم انصاری کے سفر کی تفصیلات عدالت میں پیش کی گئیں۔ وہ وفاقی محکمہ تحقیقات کا گواہ ہے۔ اس نے کہا کہ انصاری نے ممبئی حملوں سے پہلے حسن کے نام سے پاکستان کے دورے کئے تھے۔ عہدیداروں نے 30 جنوری کو اس کی شخصی شناخت کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا تھا۔