اسلام آباد ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی دہشت گرد حملہ 2008 ء کا وکیل استغاثہ آج 7 مشتبہ افراد بشمول کلیدی سازشی ذکی الرحمن لکھوی کے بارے میں ریکارڈ پیش کرنے سے قاصر رہا جس کی بناء پر پاکستان کی نئی انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمہ کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔ استغاثہ نے کہا کہ ریکارڈ ہائی کورٹ کے پاس ہے۔