ممبئی دہشت گرد حملوں کے مہلوکین کو خراج عقیدت

ممبئی۔26نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) کُل ہند مخالف دہشت گردی محاذ ( آے ائی اے ٹی ایف )  نے آج 26نومبر کے ممبئی دہشت گرد حملے کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ صدر نشین محاذ ایم ایس بٹّا اور دیگر محاذ کے ارکان نے پولیس جمخانہ کا دورہ کیا اور چوپاٹی پر اومبلے کے مجسمہ پر پھول چڑھائے۔ ٹرائیڈینٹ ہوٹل مرینا پوائنٹ کیفے یوپولڈ گلابا ‘ہوٹل تاج محل پیالیس گلابا‘ چھترپتی شیواجی ٹرمنلس کا بھی دورہ کیا جہاں نومبر 2008ء میں دہشت گرد حملے کئے گئے تھے اور حملوں کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔دہشت گرد حملے کے پانچ سال بعد ہندوستان اور اس کی سرحدیں زیادہ محفوظ ہوگئی ہیں ۔ بٹا نے کہا کہ حکومت کو اپنے سرحدوں کی حفاظت کرنا ضروری ہے ۔ ہمیں دولت اسلامیہ کے سلسلہ میں زیادہ چوکسی اختیار کرنا چاہیئے ۔ سکھوں کی مقدس کتاب کو نذرآتش کرنے کا حالیہ واقعہ چوکسی کی ضرورت کا ثبوت ہے ۔