ممبئی دھماکوں کے ملزم یعقوب میمن کو پھانسی دیدی گئی

ممبئی بم دھماکوں میں مالی تعاون فراہم کرنے کے جرم میں سزائے موت پانے والے مجرم یعقوب میمن کو پھانسی دیدی گئی ہے۔جمعرات کو ریاست مہارشٹر کے شہر ناگپور کی جیل میں انھیں پھانسی دی گئی۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے سزائے موت کے خلاف یعقوب میمن کی اپیل مسترد کر دی ہے جبکہ صدر بھی ان کی رحم کی درخواست مسترد کر دی تھی۔