لاہور ۔ یکم اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی انسداددہشت گردی عدالت جو 2008 کے ممبئی حملے کیس کے 7 ملزمین پر مقدمہ چلارہی ہے ، آج اُس نے سماعت کو 15 اکٹوبر تک ملتوی کردیا کیونکہ جج رخصت پر ہیں ۔ عدالت کے ذرائع نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج عتیق الرحمن بعض شخصی وجہہ کی بناء رخصت پر ہیں ۔ اگلا چہارشنبہ عید کی تعطیلات میں آرہا ہے لہذا دفتر عدالت نے یہ سماعت 15 اکٹوبر تک ملتوی کردی ۔ 7 ملزمین میں لشکر طیبہ آپریشنس کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی، عبدالواجد، مظہر اقبال شامل ہیں۔