ممبئی حملے کیس کی پاکستانی عدالت میں سماعت 11 جون تک ملتوی

لاہور 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جو 2008 ء کے ممبئی حملے کیس کی 7 ملزمین کے خلاف سماعت کررہی ہے، ٹرائل کو 11 جون تک ملتوی کردی ہے، جبکہ وکلاء استغاثہ ایک ہی ہفتے میں دوسری بار عدالت میں حاضر ہونے سے قاصر رہے۔ 5 پاکستانی ملزموں کے خلاف سماعت کل بھی ملتوی کی گئی تھی۔ 28 مئی سے 4 جون تک مکمل سماعت ہوئی لیکن وکلائے استغاثہ حاضر نہیں ہوئے۔ 21 مئی کو عدالت نے جماعت الدعوۃ کے کارکنوں کی وکلاء استغاثہ اور گواہوں کو دھمکی کے پیش نظر حفاظی انتظامات میں شدت پیدا کرنے کا حکم دے چکی ہے۔