ممبئی حملے : وکلاء کی ہڑتال سماعت 17 جون تک ملتوی

اسلام آباد 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت جو ممبئی حملوں میں ملوث سات ملزمین بشمول کلیدی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کے مقدمہ کی سماعت کررہی ہے، آج وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے سماعت کی آئندہ تاریخ 17 جون مقرر کی ہے۔ دریں اثناء عدالت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے عدالتی کارروائی نہیں چلائی جاسکی۔ راولپنڈی بار اسوسی ایشن کے صدر کے رشتہ دار کا کسی نے بہیمانہ طور پر قتل کردیا تھا اور وکلاء نے اُس قتل کی مذمت کرت ہوئے بطور احتجاج ہڑتال کردی۔