ممبئی حملے مقدمہ کی پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت 11 فروری تک ملتوی

اسلام آباد ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آج 2008 ء کے ممبئی حملوں کے مقدمہ کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی کیونکہ حکومت ایک بار پھر مقدمہ کا ریکارڈ جس کے 11 مشتبہ افراد بشمول لشکر طیبہ کے کلیدی سازشی ذکی الرحمن لکھوی ہیں، عدالت میں پیش کرنے سے قاصر رہی۔ وکیل استغاثہ اعلیٰ چودھری اظہرنے جو مرکزی محکمہ تحقیقات کے خصوصی وکیل استغاثہ بھی ہیں، کہا کہ ہم اس مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کرسکے کیونکہ یہ اب بھی ذکی الرحمن لکھوی ضمانت مقدمہ کے سلسلہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لکھوی کی ضمانت کا مقدمہ ہائیکورٹ میں ہونے کی وجہ سے ریکارڈ 11 فروری کو جبکہ آئندہ سماعت مقرر ہے، پیش نہیں کیا جاسکے گا۔ 14 جنوری کو حکومت نے 26 نومبر دہشت گرد حملہ کا مقدمہ کوئی وجہ بتائے بغیر اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت سے یہاں منتقل کردیا تھا۔ لکھوی کی ضمانت کی درخواست کو بھی ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔