لاہور۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) 2008ء کے ممبئی حملے کا مقدمہ انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 جولائی تک ملتوی کردیا گیا جبکہ وکلائے استغاثہ اور گواہ حاضر عدالت نہ ہوسکے۔ قبل ازیں 28 مئی ، 4 جون اور 18 جون کو وکلائے استغاثہ کی غیرحاضری کی وجہ سے مقدمہ کی سماعت ملتوی کی گئی تھی۔ وکیلوں نے اپنی جان کو خطرہ ہونے کا عذر پیش کیا تھا۔
پاکستان میں سڑک حادثہ ، 8 ہلاک
لاہور۔2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 8 افراد بشمول 2 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر بس پاکستانی پنجاب میں ایک موٹر سائیکل سے تصادم کے بعد اُلٹ گئی۔ دیگر 4 مہلوکین جو اس حادثہ میں ہلاک ہوئے ، بس کے مسافر تھے۔