ممبئی حملے : مالیہ فراہم کرنے والا ملزم عدالتی تحویل میں

لاہور۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں 2008ء میں کئے گئے دہشت گرد حملوں کے لئے مبینہ طور پر جس نے 4 ملین روپئے لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کو فراہم کئے تھے، کو پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سماعت کے بعد ایف آئی اے کو ملزم کو مزید اپنی تحویل میں رکھنے کی اجازت نہ دیئے جانے پر عدالتی تحویل میں دے دیا گیا اور اس طرح سفیان ظفر بھی راولپنڈی کی آڈیالا جیل میں دیگر 6 ملزمین عبدالواجد، مظہر اقبال، احمد امین صادق، شاہد جمیل ریاض، جمیل احمد اور محمد یونس انجم کے ساتھ شامل ہوگیا ہے جبکہ لشکر طیبہ کا آپریشن کمانڈر اور ممبئی حملوں کا کلیدی ملزم ذکی الرحمن لکھوی تقریباً ایک سال قبل جیل سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد نامعلوم مقام پر رہائش پذیر ہے۔