ممبئی حملے : سماعت 10 جون مقرر

اسلام آباد 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے ممبئی حملوں کیساتھ ملزمین بشمول کلیدی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کیخلاف معاملہ کی سماعت کو 10 جون تک ملتوی کردیا ہے کیونکہ متعلقہ جج رخصت پر ہیں۔ دریں اثناء استغاثہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آج انسداد دہشت گردی عدالت میں جج کی رخصت کی وجہ سے معاملہ کی سماعت نہیں کی جاسکی۔ تاہم یہ بات قابل غور ہے کہ لکھوی کی جیل سے رہائی کے بعد یہ مسلسل چھٹواں موقع ہے جب اُس نے عدالت میں حاضری نہیں دی۔ راولپنڈی کی آڈپالا جیل میں دیگر چھ ملزمین پر سماعت پر حاضر ہورہے ہیں تاہم لکھوی کا حاضر نہ ہوتا تحقیر عدالت اور قانون سے کھلواڑ کرنے کے مترادف ہے۔ گزشتہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں لکھوی نے عدالت میں ایک درخواست کا ادخال کرتے ہوئے سماعت کیلئے شخصی حاضری سے استثنیٰ کی گزارش کی تھی۔