لاہور۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت جہاں ممبئی حملوں کے سات ملزمین کے مقدمہ کی سماعت جاری ہے جن میں کلیدی ملزم ذکی الرحمن لکھوی بھی شامل ہے، نے آئندہ سماعت کی تاریخ 20 مئی مقرر کی ہے۔ لکھوی کو لاحق سکیورٹی خطرہ کی رپورٹ نے تو اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل آف پولیس نے جمع کی ہے اور نہ ہی عدالت میں آج ممبئی مقدمہ کا کوئی ریکارڈ پیش کیا گیا اور اس طرح جج نے دیکھا کہ سماعت کے لئے درکار مواد دستیاب نہیں ہے تو سماعت کی آئندہ تاریخ 20 مئی مقرر کردی۔