لاہور۔ 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت جو ممبئی حملوں کے سات ملزمین بشمول لشکر طیبہ آپریشنس کمانڈر اور کلیدی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کے مقدمہ کی سماعت کررہی ہے، نے آج مسلسل دوسری بار بغیر کسی کارروائی کی سماعت کی تاریخ آگے بڑھادی۔ دریں اثناء عدالت کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سماعت کی تاریخ آگے بڑھادی کیونکہ آج کسی بھی گواہ کو عدالت میں طلب نہیں کیا گیا تھا، البتہ پانچ گواہوں کو 5 اگست کو ان کے بیان ریکارڈ کروانے عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سماعت راولپنڈی کی آڈیالا جیل میں کی جارہی ہے۔