لاہور ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) 2008ء ممبئی حملوں میں ملوث 7 پاکستانی مشتبہ افراد کے خلاف سماعت کررہی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کی ساتویں مرتبہ تبدیلی کی گئی ۔ ایک سال سے جج عتیق الرحمن اس مقدمہ کی سماعت کررہے تھے لیکن بنا کسی وجہ کے ان کا تبادلہ کردیا گیا ۔آج لاہور ہائیکورٹ میں کوئی کارروائی نہیں ہوسکی اور عدلیہ کے دفتر نے سماعت 22 اکٹوبر تک ملتوی کردی۔