ممبئی حملہ کیس: اجمل قصاب کا بیان پاکستان کی عدالت میں پیش

لاہور ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی حملہ کیس 2002ء کے سلسلہ میں 7 ملزمین پر مقدمہ کی سماعت کرنے والی پاکستانی عدالت نے آج اجمل قصاب کے بیان کا انگریزی ترجمہ پیش کیا گیا۔ اس حملہ میں 166 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ نمل یونیورسٹی کے شعبہ ہندی کے سربراہ نسیم نے اجمل قصاب کے بیان کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے۔ وکیل صفائی نے اس پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ اجمل قصاب کے بیان کو ابھی اس کیس کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ خانگی گواہ حمزہ بن طارق عدالت میں حاضر ہوتے ہوئے اس کیس میں دیگر دو گواہوں کے بیانات کے ساتھ اپنا بیان بھی قلمبند کروایا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے اس کیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کردی۔