لاہور۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے 2008ء ممبئی حملے کیس میں ملوث پائے جانے والے سازشی ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف اپنے بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے پانچ گواہوں کو 22 اپریل کو عدالت میں حاضری کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت کے بعد جس نے ٹرائیل کورٹ کو ممبئی حملے کیس کی اندرون دو ماہ تکمیل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج سہیل اکبر نے راولپنڈی کی آڈیالا جیل میں اس کیس کی آج سماعت کی جہاں ممبئی حملے کیس کے تمام چھ ملزمین کو رکھا گیا ہے اور اس کیس کے اختتام تک سماعت کا سلسلہ اسی جیل میں جاری رہے گا۔