ممبئی حملوں کے شہیدوں کو بھرپور خراج عقیدت

ممبئی / نئی دہلی ۔ 26 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج ممبئی حملوں کی چھٹویں برسی منائی جبکہ وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر لیڈروں نے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس دہشتناک حملوں کا تذکرہ کیا جس کا درد ابھی تک محسوس کیا جارہا ہے ۔ حکومت ہند نے پاکستان میں 26/11 حملوں کے مقدمہ کی سست رفتار سماعت پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ سازشی عناصر کو جلد از جلد سزا دی جائے۔ ممبئی میں ان شہیدوں کو گلہائے عقیدت پیش کیا جنہوں نے پاکستانی دہشت گردی سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کردی تھیں۔ لشکر طیبہ سے وابستہ 10 عسکریت پسندوں نے ممبئی کے مختلف مقامات پر منصوبہ حملہ کردیا تھا جس میں 400 افراد زخمی ہوگئے تھے اور مہلوکین میں پولیس عہدیدار ، نیشنل سیکوریٹی گارڈس کے کمانڈوز اور بعض بیرونی سیاح شامل تھے ۔ اگرچیکہ سیکوریٹی فورسس نے 9 دہشت گردوںکو مار گرایا تھا لیکن ایک عسکریت پسند اجمل قصاب کو گرفتار کرلیا گیا ۔ بعدازاں قصاب کو عدالت میں سزائے موت سنانے کے بعد ایرواڈہ جیل پونے میں 2012 ء میں پھانسی پر لٹکادیا گیا تھا ۔ پا کستان میں انسداد دہشت گردی عدالت میں 26/11 حملوں کے 7 ملززین بشمول لشکر طیبہ کے آپریشن کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف گزشتہ کئی سال سے مقدمہ کی سماعت جاری ہے، اب تک کوئی نتائج برآمد نہیں ہوسکے۔

کٹھنڈو میں جاری سارک اجلاس کے لیڈروں سے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم آج سال 2008 ء میں ممبئی کے دہشتناک حملوں کی یاد منا رہے ہیں اور ان حملوں میں ہلاکتوں کا درد اب تک محسوس کیا جارہا ہے اور اب ہم دہشت گردی اور بین الاقوامی جرائم کے خلاف جنگ کا عہد پورا کرنے کیلئے متحدہ کوشش کریں۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ممبئی کے حملوں میں ہلاک شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ دریں اثناء فلمی اداکاروں امیتابھ بچن ، انوپم کھیر ، ارجن کپور اور دیگر نے آج ممبئی کے دہشت گرد حملوں میں بے قصور لوگوں کی ہلاکت اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ واضح رہے کہ 26 نومبر 2008 ء کو سلسلہ وار فائرنگ اور بم دھماکوں سے ممبئی شہر دہل گیا تھا جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے ۔ علاوہ ازیں فلمساز مدھور بھنڈارکر اور گلوکار سونو نگم ، اداکار فرحان اختر ، دیا مرزا ، منوج باجپائی ، فلمساز سبھاش گھئی نے بھی ممبئی کے شہیدوں کو اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ ممبئی حملوں کے شہیدوں کی یادگار پر مہاراشٹرا کے وزراء ، ڈائرکٹر جنرل پولیس سنجیو دیال ، ممبئی پولیس کمشنر راکیش ماریہ ، میئر اسنہال امبیڈکر نے گلہائے عقیدت پیش