ممبئی بم دھماکہ 1993:شدت سے مطلوب احمد لمبو گرفتار

ممبئی یکم / جون ( سیاست ڈاٹ کام ) 1993 ممبئی بم دھماکوں کے موسٹ وانٹیڈ احمد لمبو کو گجرات اے ٹی ایس نے گرفتار کیا ہے ۔ احمد لمبو کو گرفتار کرنے کیلئے سی بی آئی نے لُک آؤٹ اور انٹرپول نوٹس جاری کیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ احمد لمبو کی جانکاری دینے والوں کو 5 لاکھ روپئے کا انعام بھی رکھا گیا تھا ۔ احمد لمبو داؤد ابراہیم کا بے حد قریبی بتایا جاتا ہے ۔ جانکاری کے مطابق ولساڈواپی کے بچ سمندر میں گجرات اے ٹی ایس کا گذشتہ کچھ دنوں سے جانچ آپریشن چل رہا ہے ۔ جمعرات کی رات بھی اسی آپریشن کے تحت جانچ کی جارہی تھی ۔ اسی دوران اے ٹی ایس کو بڑی کامیابی ملی اور اس نے 1993 ممبئی بم دھماکے کے ملزم احمد لمبو کو گرفتار کرلیا ۔ احمد لمبو پر 1993 میں سازش رچنے اور ہتھیار سپلائی کرنے کا الزام ہے ۔ اسی کے ساتھ دھماکوں کے بعد لمبو کو بھگانے میں ڈوسا نے اس کی مدد کی تھی ۔ جس کے بعد سے ہی احمد لمبو کو پکڑنے کیلئے سی بی آئی نے لک آوٹ نوٹس جاری کیا تھا ۔ جاس کے علاوہ احمد لمبو کیک جانکاری دینے والے کو 5 لاکھ کا انعام بھی رکھا گیا تھا ۔