ممبئی ایرپورٹ پر غبارہ کی شکل میں نامعلوم اشیاء

ممبئی ۔ 25 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی ایرپورٹ کے فضائی حدود میں آج نامعلوم غبارہ کی شکل میں بعض اشیاء دکھائی دیں جس کی وجہ سے سبکدوشی تشویش بڑھ گئی ہے ۔ ایرپورٹ پولیسکے مطابق جیٹ ایرویز کے پائلٹ نے ہفتہ کی شام پانچ نامعلوم اشیاء کو اڑتے ہوئے دیکھا۔ رن وے پر طیارہ اتارتے وقت یہ اشیاء دکھائی دیں۔ پائلٹ نے فوری ممبئی ایر ٹریفک کنٹرولر کو اس بارے میں مطلع کیا ۔ ممبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ لمٹیڈ کے عہدیداروںکو بھی فوری اطلاع دی گئی ۔ چنانچہ انہوں نے ایرپورٹ پولیس اسٹیشن کو باخبر کیا۔ ممبئی کے جوائنٹ کمشنر پولیس (لاء اینڈ آرڈر) دیون بھارتی کو بھی اطلاع دی گئی تاہم اس سلسلہ میںپولیس نے ہنوز کوئی شکایت درج نہیں کی ہے۔