ممالک کا ڈائیلاگ میں توسیع کا اعلان G-20

ساؤ پولو، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے G-20
کے رکن ممالک نے کہا ہے کہ جغرافیائی اور تجارتی کشیدگی بڑھنے سے عالمی ترقی کے خطرات بڑھ گئے ہیں اور اس سے نمٹنے کے لئے انہوں نے ڈائیلاگ کو بھی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ارجنٹنا میں جاری G-20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے مذاکرات میں جاری آخری بیان میں یہ باتیں کہی گئی ہیں۔ث بیان میں کہا گیا”عالمی ترقی مستحکم ہوئی ہے اور بے روزگاری دہائی کے اپنی سب سے نچلی سطح پر ہے ۔ حال ہی میں ترقی کا تسلسل اگرچہ کم ہوا ہے لیکن مختصر اور وسطی مدتی دور میں منفی خطرات بڑھ گئے ہیں۔