کوالالمپور ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج ملیشیا پر زور دیا ہیکہ وہ ہم جنس پرست جوڑے کو بید سے زدوکوب کی سزاء معاف کردی جائے۔ ایمنسٹی نے کہا کہ یہ سزاء ظالمانہ ہے۔ دو نامعلوم ملائے خواتین جن کی عمریں 22 اور 32 سال تھی، اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے کہ وہ جنسی فعل کرنے کی کوشش کررہی تھی اور انہیں 6 مرتبہ بید سے زدوکوب کرنے کی قبل ازیں جاریہ ماہ شرعی عدالت نے سزاء دی تھی۔ کل اس کی خبر منظرعام پر آئی اور سزاء دی تاریخ ملتوی کرکے 3 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ ایمنسٹی کی ملیشیائی شاخ کے ڈائرکٹر وین لی نے اس التوا کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ناکافی قرار دیا اور ملیشیا پر زور دیا کہ بید کے ذریعہ زدوکوب کی سزاء معاف کردی جائے اور اسے قوانین سے خدف کردیا جائے۔