کوالالمپور ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ملیشیا نے تجویز پیش کی ہیکہ ’’غلط خبروں‘‘ کے انسداد کیلئے خاطیوں کو 10 سال کی سزائے قید دی جائے۔ اس فیصلہ پر عہدیداروں کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے کیونکہ ملک میں عنقریب انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ کئی ممالک کی حکومتوں کے حوصلے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ’’جھوٹی خبروں‘‘ کے خلاف مہم چلانے سے بلند حوصلے ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم ملیشیا نجیب عبدالرزاق قبل ازیں تنقید کا نشانہ اس وقت بنے تھے جب ان کے خلاف بھاری رقموں کے خردبرد کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم نے اس کی شدت سے تردید کی تھی۔