ملیشیا ایر لائنس ٹیکنیکی اعتبار سے دیوالیہ

کوالالمپور ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) ملیشیا ایرلائنس ٹیکنیکی اعتبار سے دیوالیہ ہوگئی ہے۔ اس کے نئے جرمن سی ای او نے آج کہا کہ وہ اس کے منصوبوں کو خاکہ بنا چکے ہیں، جس کے ذریعہ وہ ملک کی سب سے مشہور ایرلائنس کو مستحکم کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس استحکام کیلئے تقریباً 6 ہزار ملازمین کو سبکدوش کرنا ہوگا۔ ملیشیائی ایرلائنس نے پہلا بڑا اقدام کرتے ہوئے آج سبکدوشی کے مکتوبات تقریباً 20 ہزار ملازمین کو روانہ کردیئے ہیں۔