ملیشیاء کے بنگلور جارہے طیارہ کی ایمرجنسی واپسی

نئی دہلی ۔ /20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملیشین ایرلائینس نے آج یہ اطلاع دی ہے کہ اس کی کوالالمپور ۔ بنگلور فلائیٹ MH192 نے دوران ایمرجنسی واپسی کی ہے ۔ ملیشین ایرلائینس نے بتایا کہ یہ طیارہ 10.09 بجے شب کوالالمپور سے بنگلور کیلئے روانہ ہوا لیکن اس کے لینڈنگ گیر میں خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے اسے واپس کوالالمپور ہونا پڑا ۔ اس طیارے نے 2 بجے دن کوالالمپور ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔

فلپائن میں اسلامی عسکریت پسندوں نے مغویہ انجنیئر کو رہا کردیا
منیلا۔20اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) عسکریت پسندوں نے جن پر اسلامی انتہا پسند ہونے کا شبہ ہے فلپائن کے ایک انجنیئر کو جسے 53دن قبل جنوبی فلپائن سے اغوا کیا گیا تھا رہا کردیا ۔ فوج کے بموجب بونی فیشیو سیلیناس کو مبینہ طور پر ابو سیاف گروپ کے ارکان نے دھماکوصورتحال والے جنوبی جزیرہ جولو سے فبروری میں اس کی بیوی کلیر کے ساتھ اغوا کرلیا تھا ۔ اس کی بیوی کو ایک ماہ بعد رہا کردیا گیا ۔ مقامی فوج کے ترجمان کیپٹن ریان لاکسٹا نے کہا کہ بندوق برداروں نے سیلیناس کو ایک پہاڑی سڑک پر کل رات لاکر چھوڑ دیا اور اسے ہدایت دی کہ جو لوایئرپورٹ کی سمت پیدل سفر کریں راستہ میں اسے چند شہری ملے‘جنہوں نے اُسے میرین بریگیڈ ہیڈ کوارٹرس پہنچادیا ۔ لاکسٹا کے بموجب انجنیئر سلیناس کو اپنے ارکان خاندان تک پہنچا دیا گیا ہے ۔ تاہم زرتعاون کی ادائیگی یا اغوا کرنے والوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں ‘ تبصرہ کیلئے سلیناس سے بھی ربط قائم نہیں ہوا۔