ملیشیاء میں 3مشتبہ ایل ٹی ٹی ای کارکن گرفتار

کوالالمپور۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایل ٹی ٹی ای کے 3مشتبہ ارکان کوملیشیاء میں گرفتار کرلیا گیا ‘ کیونکہ وہ مبینہ طور پر سری لنکا کے علحدگی پسند گروپ کا بین الاقوامی سطح پر احیاء کرنا چاہتے تھے ۔ آئی جی پی خالد ابوبکر نے کہا کہ تشہیری مواد غیر ملکی کرنسی کی بھاری مقدار اُن کے قبضہ سے ضبط کرلی گئی ۔ اُن کے پاس اقوام متحدہ کے انسانی حقوق شعبہ کے پناہ گزین شناختی کارڈ دستیاب ہوئے ‘ انہیں ریاست سیلانگور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ۔