ملیشیاء میں اغواء کردہ دو ہندوستانیوں کا بچاؤ

نئی دہلی ۔ /7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دو ہندوستانی جو کاروباری دورہ پر ملیشیاء گئے ہوئے تھے ۔ نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء ہوگئے تھے انہیں بچالیا گیا ۔ وزیرخارجہ ہندوستان سشما سواراج نے کہا کہ آرپی ودیا اور کے پی ویدیا تجارتی دو رہ پر تھے جن کا /3 اگست کو اغواء کیا گیا تھا ۔ انہیں خوشی ہے کہ سفیر ہندوستان مردول کمار اور ان کے ساتھیوں کی کوشش سے ان کو بچالیا گیا ۔