ممبئی۔/20نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک گیر سطح پر سال2014 میں پاسپورٹ کی اجرائی میں 41فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ سال 2012-13 کے دوران رجسٹریشن میں سست روی تھی۔ وزارت خارجہ میں چیف پاسپورٹ انفارمیشن آفیسرجگپال سنگھ نے قانون حق معلومات کے تحت ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کیلنڈر سال 2012کے دوران جملہ 73,89,558 پاسپورٹس جاری کئے گئے تھے لیکن سال 2013 میں یہ تعداد 58,17,515 تک گھٹ گئی۔تاہم سال 2014 میں 41فیصد اضافہ کے ساتھ یہ تعداد 98,80,000 تک پہنچ گئی۔