ملک کے 56ہزار دیہات موبائیل سرویس سے محروم

نئی دہلی۔/24اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں موبائیل سرویس شروع ہوئے 20سال گذر جانے کے باوجود اب تک55,669 دیہاتوں میں موبائیل کو ریج نہیں ہے۔ وزیر ٹیلی کام مسٹر روی شنکر پرساد نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی اور بتایا کہ جن دیہاتوں میں موبائیل خدمات کی رسائی حاصل نہیں ہے وہاں پر آئندہ 5سال تک یونیورسل سرویس ابلیگشن فنڈ کے تعاون سے مرحلہ وار موبائیل خدمات فراہم کی جائیگی۔ ان دیہاتوں میں اکثریت شمال مشرقی ریاستوں کی ہے۔

سلمان خان مقدمہ :کمال خان کو سمن کا مطالبہ
ممبئی ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 2002ء کے مارو اور بھاگو مقدمہ میں جس میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان ملوث ہیں، ایک وکیل نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ گلوکار کمال خان کو بطور گواہ طلب کیا جائے تاکہ حادثہ کے وقت کار کون چلا رہا تھا معلوم ہوسکے۔ چنانچہ عدالت نے گلوکار کمال خان کا غیرضمانتی وارنٹ جاری کردیا۔