نئی دہلی 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے مختلف حصوں میں شدت کی گرمی سے کچھ راحت مل سکتی ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دن میں مختلف مقامات پر بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ 4 اور 5 مئی کو کچھ حصوں میں گرمی کی لہر میں مزید شدت پیدا ہونے کی بھی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔