ملک کے سرحدی علاقہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں

نئی دہلی۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سرحدوں پر جاری تعطل کے درمیان ہندوستان نے آج کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات برقرار ہیں اور مختلف سطحوں پر آگے بڑھ رہے ہیں اس سے واضح ہوتا ہیکہ ہمارے ملک کی سرحدوں کی سیکوریٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ صدر چین کے پیپلز لبریشن آرمی کو دی گئی ہدایت کے بعد کہ وہ علاقائی جنگ کیلئے تیار رہیں۔ وزارت خارجہ ہند کے ہماری سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ سرحدی مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

چار ماؤسٹوں کی گرفتاری
رائے پور 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے شورش زدہ بستر ڈیویژن میں چار ماسٹوں کو جن میں میاں بیوی کا جوڑا شامل ہے اور جنہیں زندہ یا مردہ گرفتار کرنے پر انعام کا اعلان کیاگیا تھا، کو گرفتار کرلیا گیا حالانکہ اس کے باوجود لا قانونیت والی سی پی آئی(ماوسٹ) اس خطہ میں اپنا یوم تاسیس منارہی ہے ۔ کنکیر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آر این داش نے میڈیا کو بتایاکہ 26 سالہ سنجیو ہیماچی اور اس کی بیوی 25 سالہ تووہ ہیماچی کو تلاشی کے دوران مقامی پولیس ٹیم نے موضع مردا پٹیل پاڑہ کے جنگلات سے گرفتار کیا جبکہ ایک دیگر واقعہ میں جیترام اور جال سنگھ نامی ماوسٹوں کو بھی نارائن پور ڈسٹرکٹ سے گرفتار کیاگیا ۔