لکھنؤ۔ 16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے تین روزہ سیشن کے دوران کہا گیا کہ ملک کے تمام شہری ہندو ہیں۔ آر ایس ایس کے قومی پبلیسٹی انچارج منموہن ویدیہ نے بتایا کہ ہندوستان میں رہنے والے تمام شہری آر ایس ایس کی نظروں میں ہندو ہیں۔ آر ایس ایس ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر امتیاز نہیں برتتی ۔ آر ایس ایس اکھل بھارتیہ کارکاریہ منڈل کے تین روزہ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ویدیہ نے دعویٰ کیا کہ روزانہ سینکڑوں افراد آر ایس ایس سے وابستہ ہورہے ہیں۔