اب تک کی سب سے بڑی فلم ’’ کوچے دایان دا لیجنڈ ‘‘ کے اہم ہیرو ہندوستانی فلموں کے میگا اسٹار یعنی رجنی کانت اور ہندی فلموں کی کامیاب اداکارہ دیپیکاپدوکون اس فلم میں ایک ساتھ نظر آئینگے۔ یہ فنکار اب اپنی فنکاری سے سب کو حیرت میں ڈالنے کیلئے تیار ہے فلمی دنیا میںجدید استعمال ہونے والی تکنیکوں کا اس فلم میں استعمال کیا گیا ہے جس میں کٹنگ موشن پکچر اور فوٹو ریالسٹک ان تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے اس سے پہلے یہ تکنیک ہالی ووڈ کی فلم ٹن ٹن بیوولف اور اوتار جیسی فلموں میں استعمال ہوئی ہے یہ ایک طرح سے ہندوستان کی جانب سے ہالی ووڈ کی فلموں کو کوچے دایان دالیجنڈ کے ذریعہ جواب ہوگا یہ پہلی ہندوستانی فلم ہوگی جو پوری طرح سے موشن پکچر تکنیک سے بنی ہوئی ہے یہ ہندوستانی سنیما کیلئے میل کا پتھر ثابت ہوگی اوتار فلم کیلئے جو کرشمہ جیمس کیمران نے کیا تھا اس سے زیادہ کرشمہ کوچے دایان دکھائیگی یہ فلم اب تک کے سب سے زیادہ بجٹ میں بنائی گئی ملک کی پہلی فلم ہے ڈائرکٹر سوندریا رجنی کانت اشون نے اس فلم میں کافی نئی تکنیک کا استعمال کیا ہے اور اس پر زبردست محنت بھی کی ہے کوچے دایان فلم کی تکنیک میں ایک انوکھا پن ہے اس تکنیک کا استعمال اس سے قبل براڈپٹ کی ورلڈ وارجٹ ، پائیرسیٹس آف کیربین ‘‘ میں استعمال کیا گیا ہے ان فلموں کیلئے ٹکنیشن لاس انجیلنس سے آئے تھے جنہوں نے ابراہام لنکن ویمپیر اور کیوریس کیس کیلئے بھی کام کیا تھا لندن میں شوٹنگ کے دوران ایک ہی وقت میں 90 کیمروں کا استعمال کیا گیا کیونکہ یہ ضروری تھا کہ ہر ایک جگہ سے شوٹنگ کے الگ الگ زاویئے ہو اور کسی ہندوستانی فلم میں ’’ اور وتھری ڈی سانگ تکنیک کا استعمال کرنے والی کوچے دایان دالیجنڈ تیسری فلم ہوگی فلم میں بھاری اور قیمتی سیٹ بنائے گئے ہیں رجنی کانت اس فلم میں ایک سوپر ہیرو بنے ہوئے ہیں اور برائی کے خلاف اچھائی کا ساتھ دیتے ہوئے نظر آئینگے رجنی کی یہ فلم جو کئی زبانوں میں بنائی گئی ہے پوری طرح مکمل ہے اور 11 اپریل کو ساری دنیا میں یکساں طور پر ریلیز کردی جائیگی ۔