ملک کی پہلی اردو یوینورسٹی جامعہ عثمانیہ کی صدی تقاریب کا اختتام

حیدرآباد 26 اپریل ( یو این آئی ) ملک کی پہلی اردو یونیورسٹی جامعہ عثمانیہ کی صدی تقاریب کا کل شب اختتام عمل میں آیا۔ ایک سالہ صدی تقاریب کا آغاز گزشتہ سال ہوا تھا ۔جامعہ عثمانیہ کو 1917 میں سابق ریاست حیدرآباد کے آخری فرمانروا نواب میر عثمان علی خان بہاد ر نے تعمیر کروایا تھا ۔ سابق ریاست حیدرآباد کے ہند یونین میں انضمام کے بعد اس کے ذریعہ تعلیم اردو کو ختم کرتے ہوئے انگریزی ذریعہ تعلیم کردیا گیا تھا۔صدی تقاریب کے اختتام کے موقع پر تلنگانہ کی تہذیب اور ثقافت کو پیش کیا گیا ۔طلبہ اور فنکاروں نے مختلف پروگرام پیش کئے ۔اس تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر راماچندرم اور دوسروں نے شرکت کی۔