ملک کی معیشت میں بہتری 7.2 فیصد ترقی

پیداوار کی شرح ترقی میں اضافہ ، عالمی مالیاتی سرویس کی رپورٹ
نئی دہلی ۔ 31 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی معیشت میں بہتری درج کی جارہی ہے ۔ اپریل اور جون کے نصف حصہ میں معاشی پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا ، لیکن آنے والے مہینوں میں معاشی سست رفتاری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ گلوبل فینانشیل سرویس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی معاشی صورتحال ماضی کے بہ نسبت بہتری کی طرف پیشرفت کررہی ہے اور شرح ترقی بھی اس سال کے نصف حصہ میں قابل لحاظ بہتری دیکھی گئی ۔ ہماری تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ افراط زر کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ ہندوستان کے اندرون ملک مجموعی پیداوار گزشتہ سات ماہ کے دوران تیزی سے فروغ پارہی ہے ۔ جنوری ۔مارچ میں 7.7 فیصد کی اچھی زرعی پیداوار کے علاوہ سرویس سیکٹرس میں بھی طریقہ کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سخت ترین مالیاتی صورتحال عالمی سطح پر سست روی کا شکار معیشت کے اثرات تجارتی سرگرمیوں پر بھی مرتب ہوئے ہیں اسی لئے 2018 ء کے دوسرے حصہ میں معاشی رفتار سست ہوگی ۔