حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : حلقہ لوک سبھا سکندرآباد سے بی جے پی کے امیدوار کشن ریڈی نے ملک کی ترقی کے لیے بی جے پی کے حق میں ووٹ دینے عوام سے اپیل کی اور کہا کہ ٹی آر ایس کے حق میں ووٹ دینا دراصل مجلس کو ووٹ دینے کے مترادف ہوگا اور ہر کسی نے دیکھ لیا ہے کہ پرانا شہر میں کیا ترقی ہوئی ہے ۔ کشن ریڈی نے سندھی برادری کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ووٹروں سے وعدہ کیا کہ وہ نہ صرف رکن اسمبلی کی حیثیت سے شروع کردہ ترقیاتی کام جاری رکھیں گے بلکہ وزیراعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کام بھی جاری رکھیں گے ۔ ماضی کے رکن لوک سبھا بنڈارو دتاتریہ کی طرف سے شروع کردہ کام بھی جاری رکھے جائیں گے ۔ کشن ریڈی نے چھٹی چاند تقریب میں حصہ لیتے ہوئے سندھی برادری سے بی جے پی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ قبل ازیں بی جے پی کے سینئیر لیڈر بھنور لال ورما نے سکندرآباد کے رائے دہندوں سے بی جے پی امیدوار کشن ریڈی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔۔