بریلی ۔/28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ملک کو تقسیم کرنے یا مخالف قوم نعرے بازی کی کوشش کی گئی تو اس کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا ۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج مخالف قوم سرگرمیوں پر جاری تنازعہ کے پس منظر میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے کسان کلیان ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کمزور نہیں ہے ۔ اگر ملک کو تقسیم کرنے کی کوئی کوشش کی گئی یا مخالف قوم نعرے لگائے گئے تو سخت جواب دیا جائے گا ۔