ملک میں 8 اکتوبر کو چاند گہن

اندور۔ 2 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں 8 اکتوبر کو مکمل چاند گہن ہوگا جس میں کرۂ ارض پوری طرح چاند کے مدمقابل ہوجائے گا۔ اجین کے جیواجی آبزرویٹری سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ چاند گہن 2:44:05 بجے دوپہر شروع ہوگا اور شام 6:04:07 کو ختم ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس عمل میں سورج، زمین اور چاند تینوں شامل رہیں گے اور یہ تقریباً 3 گھنٹے 20 منٹ جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ چاندکا مکمل سایہ تقریباً 23 منٹ تک زمین پر رہے گا ۔یہ جاریہ سال کا دوسرا اور آخری چاند گہن ہوگا۔