حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) وزیراعظم نریندر مودی کے اس بیان پر کہ گزشتہ چار سال کے دوران ملک میں 35 ایرپورٹس تعمیر کئے گئے پیدا شدہ تنازعہ کے بعد وزارت شہری ہوا بازی نے وضاحت کی کہ اس عرصہ میں 33 ایرپورٹس کو متعلقہ پروازوں سے جوڑ دیا گیا ہے ۔ وزیراعظم کے دفتر کے حوالہ سے کہا گیا کہ ملک میں ایک سو ایرپورٹس کام کررہے ہیں ان میں سے 35 ایرپورٹس گزشتہ چار سال کے دوران تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ آزادی کے بعد سے ملک میں 67 برسوں میں صرف 65 ایرپورٹس قائم کئے گئے ۔ نئے تعمیر شدہ ایرپورٹس میں سات ایرپورٹس باقاعدہ طور پر کام کررہے ہیں ۔
تین طلاق آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) مرکز کے تین طلاق آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے کیرالا میں قائم سمستھا کیرالا جمعیۃ العلماء نے سپریم کورٹ میں درخواست پیش کی ہے جس میں مرکز کے حال میں نافذ کئے گئے تین طلاق آرڈیننس کے دستوری جواز کو چیلنج کیا گیا ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ یہ دستور کی دفعات 14 ، 15 ، اور 21 کے خلاف ہے ۔