نئی دہلی ۔ 6 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے گذشتہ پانچ سال کے دوران ملک بھر میں سڑکوں پر پائے جانے والے کھڈوںکے باعث حادثات سے زائد از 14,926 اموات پر اظہار تشویش کیا ۔ جسٹس مدن بی لوکر کی زیرقیادت بنچ نے کہا کہ بڑے پیمانے پر اموات کی وجہ سڑکوں پر پائے جانے والے کھڈ ہے ۔ یہ واقعات ناقابل قبول ہے ۔ یہ اموات سرحد پر ہونے والی ہلاکتوں یا دہشت گردوں کی کارروائیوں میں مرنے والے افراد سے زیادہ ہے ۔ یہ بنچ جسٹس دیپک گپتا اور ہیمنت گپتا پر مشتمل ہے ۔بنچ کا احساس ہے کہ 2013سے 2017ء تک محض کھڈوں کی وجہ سے ہی اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ سڑکوں کی دیکھ بھال نہ کرنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بنچ نے حکام کے رویہ پر افسوس ظاہر کیا ۔