ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ بلندی پر

نئی دہلی ۔ 3 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) خام تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ اور ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں ڈرامائی گراوٹ کے سبب ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیم تیں آج پیر کو اب تک کی اعلیٰ ترین سطح پر پہونچ گئیں ۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 79.15 روپئے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہونچ گئی۔ ڈیزل کی قیمت 71.15 روپئے کی نئی بلندی پر پہونچ گئی ہے ، جہاں آج ایندھن کی قیمتوں میں 31 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی اس سال 28 مئی کو اس شہر میں پٹرول کی اعلیٰ ترین قیمت 78.43 کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اس روز (28 مئی 2018 ء) میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 86.24 روپئے تھی ۔ جہاں آج یہ قیمت 86.56 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تازہ ترین اضافوں کے بعد ملک کے چار میٹرو شہروں کے مقابلے قومی دارالحکومت میںایندھن کی قیمت ہنوز سب سے کم ہے ۔