ملک میں نامزد گورنر کا طریقہ کار ختم کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 6 مئی ؍ (سیاست نیوز) لوک ستہ کے بانی صدر جئے پرکاش نارائن نے کہا کہ ملک میں نامزد گورنر سسٹم کو ختم کیا جانا چاہئے ۔ کیونکہ نامزد کئے جانے والے گورنر دراصل حکومت کے سیاسی نمائندے ہوتے ہیں ۔ یہ گورنر سسٹم ملک میں دن بدن کمزور ہوتے جا رہا ہے ۔ نئی دہلی میں ریاست اور مرکز کے درمیان تعلقات پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے جئے پرکاش نارائن نے کہا کہ پنچایت سے لے کر پارلیمنٹ تک کی اتھاریٹی مرکز کے ہاتھوں میں تھی ۔ اختیارات کو غیر مرکوز کرنے سے ہی ملک میں صحیح وفاقی نظام قائم ہوگا ۔