نئی دہلی۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے وسیع علاقوں پر قحط کا خطرہ منڈلا رہا ہے کیونکہ بارش معمول سے 40 فیصد کم ہوئی ہے۔ صرف 13 فیصد علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ چنانچہ بحیثیت مجموعی بارش کی قلت 12 فیصد ہوگئی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے بموجب جنوب مغربی مانسون توقع ہے کہ جاریہ ماہ سے واپس ہونا شروع ہوجائے گا ۔ چنانچہ صورتحال بدتر ہونے کا اندیشہ ہے ۔ کرناٹک ، مہاراشٹرا ، کونکن گوا میں بارش معمول سے کم ہوئی ہے جس کی وجہ سے مہاراشٹرا اور کرناٹک میں قحط پڑنے کا اندیشہ ہے۔ صرف70 علاقوں میں معمول کے مطابق اور 21 علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔
سونے پر درآمداتی شرح میں اضافہ
نئی دہلی ۔ یکم سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج سونے پر درآمداتی شرح قدر کو بڑھاکر فی 10 گرام 369 ڈالر کردیا ہے۔ عالمی مارکٹ میں جاری رجحان کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ اِسی طرح چاندی کی شرح قدر میں کمی کرتے ہوئے471 ڈالر فی کیلو کردی گئی ۔ ہندوستانی صرافہ بازار میں مسلسل تیسرے دن میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا اور یہ 27,000 روپئے سے اوپر چلا گیا ہے۔