نئی دہلی ۔ /28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان میں شادی کی عمر میں اضافہ کا رجحان دیکھا گیا ۔ 2011 ء مردم شماری رپورٹ کے مطابق ایک دہا قبل لڑکے کی شادی کی عمر 22.6 تھی جو اب 23.3 سال ہوگئی۔ لڑکی کی شادی کی عمر 18.3 سے بڑھکر 19.3 سال ہوگئی ہے ۔ طلاق کی شرح میں بھی اضافہ اور پیدائش کی شرح میں کمی دیکھی گئی ۔