نئی دہلی 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر شدید نکتہ چینی کی اور کہاکہ وہ ڈاؤس میں سرمایہ کاروں کو رجھانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ہندوستان میں پرتشدد ٹولوں کی گڑبڑ بڑھتی جارہی ہے۔ وزیراعظم مودی نے کل ہی بیرونی ممالک کے عالمی تاجروں سے ملک میں سرمایہ کاری کے لئے مدعو کیا تھا جبکہ جس وقت وہ بیرونی سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں پیسہ لگانے کی دعوت دے رہے تھے اُس وقت ہندوستان میں ہر جگہ تشدد ہورہا تھا۔ احمدآباد میں ایک ہجوم نے آتشزنی، توڑ پھوڑ مچائی تو اترپردیش میں اخلاقی پولیس نے شہریوں کا جینا حرام کردیا۔