ملک میں بی جے پی کے زوال کا آغاز : شنکر راؤ کا ادعا

حیدرآباد 31 جنوری ( آئی این این ) سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر پی شنکر راؤ نے آج ادعا کیا کہ ملک بھر میں بی جے پی کے زوال کا آغاز ہوچکا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شنکر راؤ نے پیش قیاسی کی کہ دہلی میں کانگریس پارٹی کو کامیابی حاصل ہوگی اور اس کا اصل مقابلہ عام آدمی پارٹی سے ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دہلی میں 29 فیصد اقلیتیں کانگریس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرینگی تاکہ فرقہ پرست بی جے پی کو شکست دی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابات میں ترقی کا نعرہ دیا تھا لیکن اب وہ اپنا حقیقی رنگ دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اب بی جے پی کو ووٹ دینے کی غَطی کا احساس ہونے لگا ہے ۔