ملک مطلق العنانی اور ایمرجنسی کی طرف گامزن: لالو

سماجی جہدکاروں کی گرفتاری، حق کی آواز کو دبانے کی کوشش: یشونت سنہا

پٹنہ/بنگلور۔29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے آج الزام عائد کیا کہ نریندر مودی حکومت، ملک کو مطلق العنانی دور کی طرف سے جاری ہے اور ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے سکیورٹی خطرے میں ہونے کے جھوٹے پروپگنڈے پھیلاکر صورتحال خراب کررہی ہے۔ انہوں نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی حکومت میں بہار کی صورتحال کو بھی ایسے ہی حالات سے تعبیر کیا۔ جب روم جل رہا تھا تو نیرو بانسری بجارہا تھا۔ لالوپرساد نے ایرپورٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی افراد کو مشتبہ طور پر مائوسٹ سے جڑے ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیاہ ے اور وزیراعظم کی زندگی کو لاحق خطرات کے الزامات کے تحت یہ زیادتیاں کی گئی ہیں۔ پونے پولیس کی کارروائی کے بعد ظاہر ہوچکا ہے کہ یہ ملک مطلق العنانی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سابق مرکزی وزیر فینانس یشونت سنہا نے الزام عائد کیا کہ ملک میں ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ موجودہ حکومت نے ایسے حالات پیدا کردیتئے ہیں کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حق کی آواز کو کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کل جو کچھ ہورا ہے وہ اظہار خیال کی آزادی اور طاقت کی آزادی پر حملے کی اصل مثال ہے۔ یشونت سنہا جنہوں نے سابق این ڈی اے حکومت میں وزیر کی حیثیت سے خدمت انجام دی ہے۔ نریندر مودی حکومت کے شدید فضاء میں انہوںن ے الزام عائد کیا کہ یہ حکومت حق آواز کو سلب کرتے ہوئے انہیں پر تنقید کرنے والوں کو چپ کرانا چاہتی ہے۔