ملک بھر میں ہولی منائی گئی

نئی دہلی ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں آج ہولی کا تہوار روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور عوام نے ایک دوسرے پر گلال پھینکے ۔ لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیوں کے باوجود سیاسی قائدین نے بھی ہولی تہوار میں حصہ لیا۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے 10 جن پتھ پر ہولی منائی اور عوام کی مبارکباد قبول کی ۔ بی جے پی قائدین ایل کے اڈوانی ، راجناتھ سنگھ اور مختار عباس نقوی نے بھی ہولی کے تہوار میں حصہ لیا۔ عوام کو گلال پھینکتے اور مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ ہند پاک اٹاری سرحد پر فوجی جوانوں نے ایک دوسرے کو ہولی کی مبارکباد دی۔